شمالی وزیرستان میں بم دھماکا، 9 سیکورٹی اہلکار شہید، متعدد زخمی

اسٹاف رپورٹ

میرانشاہ : شمالی وزیرستان میں دیسی ساخت کے بم دھماکے میں 9 سیکیورٹی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آج صبح قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں دیسی ساخت کے بم دھماکے میں 9 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ شمالی وزیرستان میں میرانشاہ غلام خان روڈ پر اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کا قافلہ غلام خان تحصیل کی جانب جارہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام خان روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی، دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کو سی ایم ایچ میرانشاہ اور بنوں کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔  سماء

میں

زخمی

شہید

defence

missiles

piracy

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div