احتجاجی ریلیوں کو سیکیورٹی خدشات ہیں، پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کو آگاہ کردیا، رانا ثناء

اسٹاف رپورٹ

لاہور : پنجاب کے وزير قانون رانا ثناء اللہ کہتے ہيں 11 مئی کی احتجاجی ريليوں کو سيکيورٹی خطرات ہيں، تحريک انصاف اور عوامی تحريک کو آگاہ کرديا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر سماء سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ احتجاجی ريليوں ميں لوگوں کا بڑا مجمع ہوگا جو دہشت گردوں کیلئے آسان ہدف ہوسکتا ہے، ریلیوں کو بھرپور سیکیورٹی دیں گے۔

وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ جس نے بھی 12 اکتوبر کے مارشل لاء کے خلاف جدوجہد کی وہ کسی آمریت کے حق میں ہونیوالی تحریک کا ساتھ نہیں دے گا۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا عمران خان سیاستدانوں، الیکشن کمیشن، عدلیہ اور میڈیا سمیت ہر ایک پر الزامات لگارہے ہیں، ايسے ميں ان کی بات کی کيا اہميت رہ جاتی ہے۔ سماء

آئی

پی

media

ٹی

weapons

temple

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div