ملکی دفاع مزید مضبوط،پاکستان کاکروزمیزائل رعدکاکامیاب تجربہ

Jan 19, 2016
راول پنڈی : پاکستان نے ملک میں خود تیار کردہ ائیر لانچڈ کروز میزائل رعد کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل تین سو پچاس کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے، لیفٹننٹ جنرل مظہر جمیل کا کہنا ہے کہ میزائل کے کامیاب تجربے سے خطے میں امن و استحکام آئے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلیکیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ائیرلانچڈ کروز میزائل رعد اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی کا حامل ہے، جس میں جدید ترین نیوی گیشن اور گائیڈنس سسٹم موجود ہے، جن کی مدد سے ہدف کو مکمل کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ مزید پڑھیں پاکستان کا شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس میزائل کی مدد سے پاکستان نے سمندر اور زمین سے فضا پر نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی حاصل کرلی ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق زمین سے قریب پرواز کرنے والا یہ میزائل کسی ائیر ڈیفنس کی زد میں نہیں آتا۔ Pakistan_air_force_1 صدر اور وزیراعظم کی طرف سے کامیاب تجربہ پر مبارک باد دی گئی ہے، جب کہ ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹننٹ جنرل مظہر جمیل نے سائنسدانوں اور انجنییرز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب تجربہ سے پاکستان نے اہم سنگ میل عبور کیا، اس میزائل کے کامیاب تجربہ سے خطہ میں امن اور استحکام آئے۔ سماء

STEALTH TECHNOLOGY

MISSILE TEST

Ra'ad

Cruise Missile

Surface to Surface

Surface to Air

Tabool ads will show in this div