کراچی میں گرفتار امریکی شہری کی ضمانت منظور, رہا کردیا گیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی کی مقامی عدالت نے ایئرپورٹ سے گرفتار امریکی شہری کی ضمانت منظور کرلی، جس کے بعد جوئل کاکس کو آرٹلری تھانے سے رہا کردیا گیا۔

سیشن جج ملیر نے 10 لاکھ روپے ضمانت کے عوض امریکی شہری کو رہا کرنے کا حکم دیا، جوئیل کاکس کو 5 مئی کو ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، اس کے قبضے سے میگزین اور 15 گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔

امريکی  شہری کیخلاف آرمڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، اس سے پہلے عدالت نے امریکی شہری کو 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ سماء

burger

Azadi March

german

امریکی

myanmar

ضمانت

Tabool ads will show in this div