ایف سی اورحساس اداروں کی کارروائی،اسلحہ وگولابارودبرآمد

Margat Blast 5 Killed File Qta 18-01 ژوب : بلوچستان کے علاقے مرغہ کبزئی میں حساس اداروں اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں حساس اداروں اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد کرلی، کارروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی۔ مشترکہ کارروائی کے دوران خالی مکان سے تین دستی بم، دو پستول اور دو ہزار سے زائد گولیاں برآمد کرلیں۔ کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ سماء

INTELLIGENCE

ZOHB

Weapon Seized

Tabool ads will show in this div