نظربندی سےعلی گیلانی کی صحت متاثرہورہی ہے،کشمیری رہنما

syed ali geelani سرینگر : مقبوضہ کشمیر کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی نظربندی سے سید علی گیلانی کی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینیر حریت رہنما سید علی گیلانی کو سینے میں دباﺅ اور شدید انفیکشن ہے اور وہ حیدر پورہ سرینگر میں اپنے رہائش گاہ پر زیر علاج ہے،اس سے قبل انہیں سانس لینے میں تکلیف کے بعد آکسیجن بھی لگائی گئی تھی۔ میڈیا سیل کے مطابق سردی اور انفیکشن سے زیادہ گھر میں مسلسل غیر قانونی نظربندی کی وجہ سے ان کی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے، ڈاکٹروں نے انہیں آرام اور باقاعدگی سے واک کرنے کی ہدایت کی ہے، تاہم کٹھ پتلی انتظامیہ نے انہیں کے گھر کو جیل میں تبدیل کردیا ہے اور انہیں دینی اور سماجی ذمہ داریاں پوری کرنے کی بھی اجازت نہیں۔ واضح رہے کہ 1997میں سید علی گیلانی کے دل میں پیس میکر نصب کیاگیا تھا، سال 2003 میں ممبئی میں ان کا ایک گردہ کینسر کی وجہ سے نکال دیا گیاتھا، سال 2004 میں نئی دلی کے ایک اسپتال میں ان کا پتہ بھی نکال دیا گیا تھا، سال 2007 ءمیں ایک بار پھر آپریشن کرکے بزرگ رہنماء کا نصف دائیاں گردہ بھی نکال دیا گیا تھا،سال 2008 میں نئی دلی کے ایک اسپتال میں ان کے دل میں نیا پیس میکر نصف کیا گیا تھا،سال 2010 میں ان کی آنکھوں کا آپریشن کیا گیا تھا۔ سماء

Geelani

House Arrest

Tabool ads will show in this div