مظفر آباد : پیر چناسی روڈ پر وین کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق، 19 زخمی

اسٹاف رپورٹ

مظفر آباد : مظفر آباد کے علاقے پير چناسی روڈ پر مسافر وین کھائی میں جاگری، حادثے میں 8 افراد موت کی نیند سوگئے، 19 زخمیوں میں بیشتر کی حالت نازک ہے۔

مظفر آباد کا سفر آٹھ مسافروں کو موت کی وادی لے گیا، مسافر وین میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے اُس پر ستم یہ کہ وین کے بریک فیل ہوگئے۔

پیر چناسی سے مظفرآباد جانیوالی وین جب نیازپورہ گاؤں کے قریب پہنچی تو تنگ راستے پر توازن برقرار نہ رکھ سکی، 14 افراد کی گنجائش والی وین 27 افراد کو لیکر گہری کھائی میں جاگری، حادثے ميں 8 افراد موت کے سفر پر روانہ ہوگئے۔

واقعے میں 19 افراد زخمی ہوئے جنہیں مظفرآباد کے شيخ زيد اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے، جن میں کچھ اب بھی زندگی و موت کی کشمکش میں ہیں۔ سماء

زخمی

coup

helicopter

term

Tabool ads will show in this div