شاہینوں نے تیاریاں شروع کردیں
ویلنگٹن: پاکستان کرٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی تیاریاں شروع کردیں۔
ویلنگٹن میں پاکستان ٹیم نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، کھلاڑیوں نے فیلڈنگ اور فٹنس پر خصوصی توجہ دی، بالرز نے نیٹ سیشن میں لائن و لینتھ بہتر کی۔ کوچ وقار یونس نے کھلاڑی کو ان کی خامیاں بھی بتائیں۔
تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ سیریز کا تیسرا میچ جمعے کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ نیوزی لیںڈ کے دورے پر موجود قومی ٹیم پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 16 رنز سے فتح حاصل کرنے کے بعد دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کیویز کے ہاتھوں تاریخی شکست کا شکارہوئی۔ سماء