شمالی وزیرستان،فورسز پر حملے کے بعد ایجنسی میں کرفیو نافذ

ویب ایڈیٹر:
میران شاہ : شمالی وزیرستان ایجنسی میں غیرمعینہ مدت تک کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، کرفیو کی خلاف ورزی پر گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

 پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کیا گیا، جس کے تحت شمالی وزیرستان کے تمام داخلی اور خارجی راستے اور بنوں میران شاہ روڈ ہر قسم کی آمدروفت کے لئے بند رہیں گے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میں دہشت گردوں کے حملے میں آٹھ سیکیورٹی اہل کاروں نے جام شہادت نوش اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سماء

KESC

hsbc

photos

Tabool ads will show in this div