لاہور،گجر پورہ میں ٹرک کی ٹکر سے کم سن بھائی بہن جاں بحق

ویب ایڈیٹر:
لاہور : لاہور کے علاقے گجر پورہ میں ٹرک نے بہن اور بھائی کو کچل کر ہلاک کردیا، دونوں بہن بھائی عمران اور مہرین پیدل اسکول جا رہے تھے۔ پولیس نے بہن بھائی کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں۔

پولیس کے مطابق گجر پورہ کے علاقے میں اسکول جانے والے پندرہ سالہ عمران اور اس کی گیارہ سالہ بہن مہرین کو آٹے سے لدے ٹرک نے سڑک عبور کرتے کچل دیا۔ حادثے میں دونوں بہن بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے، جب کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد عمران اور مہرین کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں، جب کہ ٹرک کو قبضے میں لے لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ سماء

APS Peshawar

horse

fees

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div