وزیرستان میں فورسزپرحملوں کیخلاف پیپلزپارٹی کی تحریک التواء
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : پیپلز پارٹی نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی تحریک التوا میں پیپلز پارٹی کے ارکان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ قابل تشویش ہے، طالبان کے ساتھ مذاکرات کے باوجود ایسی کارروائیاں آخر کیوں کر ہو رہی ہیں۔ اس اہم معاملے پر ایوان کی معمول کی کارروائی روک کر بحث کرائی جائے۔ حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات پر ایوان کو اعتماد میں لے۔
تحریک التوا شازیہ مری، اعجاز جاکھرانی، نفیسہ شاہ اور دیگر ارکان کے دستخطوں سے جمع کرائی گئی ہے۔ سماء
media
missiles
guatemala
تبولا
Tabool ads will show in this div