حکومت کی مدت ختم ہونےسےپہلےلوڈشیڈنگ ختم کردینگے،وزیراعظم

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
بہاولپور: وزیراعظم نواز شریف نے یقین دلایا ہے کہ حکومت اپنی مدت سے پہلے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردے گی۔ کہتے ہیں اگلے بیس سے پچیس سال کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ قوم کو اندھیرے سے نکالنے کے عزم پر قائم ہیں۔

وزیراعظم میاں نواز شریف نے بہاولپور میں پہلے شمسی توانائی منصوبے کے افتتاح کو جنگل میں منگل سے تعبیر دی۔ بولے صرف آٹھ ماہ کی مار ہے یہ منصوبہ مکمل ہوکر پہلے مرحلے میں سو میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا ۔ وزیراعظم نے قوم کو ٹائم فریم تو نہیں دیا البتہ اِتنا یقین ضرور دلاگئے کہ حکومت مکمل کرنے کا موقع ملا تو بجلی کا مسئلہ ضرور حل کردیں گے۔

میاں نواز شریف نے بجلی منصوبوں پر کام نہ کرنے پر پچھلی حکومتوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ وزیراعظم نے بجلی کے دیگر منصوبے بھی گنوائے اور کہا کہ اگلے ڈھائی سال میں شمسی توانائی منصوبے سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہونا شروع ہوجائے گی۔ میاں صاحب ایک بار پھر گوادر کو دبئی اور سنگاپور بنانے کا خواب بھی دکھاگئے۔ سماء

Video

Tabool ads will show in this div