جمہویت کو نقصان پہنچاتونوازشریف زمہ دارہونگے، شرجیل میمن

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر
کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل ممیمن کا کہنا ہے کہ اگر جمہوریت کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار نواز شریف ہوں گے ۔۔ بابر اعوان کہتے ہیں پنجاب اسمبلی ٹوٹنے سے سینیٹ الیکشن ملتوی نہیں ہو سکتے ۔۔ ن لیگ نے چیئرمین نیب کی تقرری پر غور کیلئے طلب کیا گیا اجلاس ملتوی کردیا۔
شرجیل ممین نے سندھ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ کے سربراہ کو ایک مرتبہ پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔۔ ان کا کہنا تھا کہ ۔۔ نواز شریف نہ صرف حکومت بلکہ جمہوریت کے خلاف بھی سازشیں کررہے ہیں ۔۔ گو زرداری گو ۔۔ مہم چلانے والے جان لیں کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں ۔۔۔ انہوں نے دعوی کیا کہ نواز شریف کی بدین آمد پر ذوالفقار مرزا ان کا استقبال نہیں کریں گے۔
سینیٹر بابراعوان نے بھی نوازشریف کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اسمبلی توڑنے کا مشورہ ان لوگوں نے دیا جنہوں نے مشرف کو آرمی چیف بنوایا تھا ۔ بابراعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں وزارت عظمٰی کے بارہ امیدوارہیں جو نوازشریف کو دوبارہ جدہ بھجوانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔
دوسری طرف رائے ونڈ میں ہونے والا ن لیگ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے ۔۔ اجلاس ايڈمرل ریٹائرڈ فصيح بخاری کی تقرری کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے طلب کيا تھا ليکن اپوزيشن لیڈر چوہدری نثار کی مصرفيات کےسبب اجلاس نہ ہوسکا۔

کو

festival

drought

kurd

Tabool ads will show in this div