آئی آئی چندریگر روڈ پر احتجاج، اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام، شہری پریشان

ویب ایڈیٹر

کراچی : آئی آئی چندریگر روڈ پر احتجاج کے باعث کئی گھنٹوں سے شہری مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام میں پھنسے ہوئے ہیں، گاڑیوں میں ایندھن ختم ہونے سے بھی لوگوں کر شدید پریشانی کا سامنا ہے جبکہ اپنی منزلوں پر پہنچنے کیلئے دفاتر سے واپس آنے والے پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

سیاسی جماعت کی جانب سے احتجاج کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ، پاکستان چوک، ٹاور اور اطراف کی سڑکوں پر کئی گھنٹے سے بدترین ٹریفک جام کی صورتحال ہے جس کے باعث شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں، گاڑیوں میں ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے لوگوں کو پیدل اپنی منزل کی جانب سفر کرنا پڑ رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آئی آئی چندریگر روڈ سے ٹریفک پاکستان چوک کی طرف موڑا جارہا ہے وہاں بھی زیادہ گاڑیوں کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا جبکہ مائی کولاچی، ایم اے جناح روڈ پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، ضیاء الدین احمد روڈ اور برنس روڈ پر بھی رش کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق دفاتر سے گھروں کو واپس جانے والے افراد کو ٹریفک جام کے باعث شدید پریشانی کا سامنا ہے، ٹریفک جام میں کئی ایمبولینسیں بھی پھنسی ہوئی ہیں۔

آئی آئی چندریگر روڈ پر احتجاج ختم ہونے کے باوجود ٹریفک کی روانی بحال نہیں ہوسکی۔ سماء

german

row

helicopter

اطراف

Tabool ads will show in this div