جیو کیخلاف درخواست، پیمرا کا اجلاس 16 مئی تک مؤخر، اختلافات پر اسرار عباسی مستعفی

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : جیو کے خلاف وزارت دفاع کی درخواست پر ہونے والا پیمرا کا اجلاس ختم ہوگیا، معاملہ 16 مئی تک مؤخر کردیا گیا، رکن پیمرا اسرار عباسی نے اختلافات کے باعث فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا جبکہ میاں شمس کے ہمراہ اجلاس کا بائیکاٹ بھی کیا۔

جیو کیخلاف وزارت دفاع کی درخواست پر پیمرا ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا، رکن پیمرا کا کہنا ہے کہ ہم ایجنڈے پر بحث میں کامیاب رہے، وزارت دفاع کی درخواست پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا، تاہم میاں شمس اور اسرار عباسی نے دیگر شرکاء سے اختلاف کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرار عباسی نے کہا کہ حکومتی ارکان جیو کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتے، پیمرا نے کیپیٹل ٹی وی کے خلاف ایک دن میں کارروائی کی تھی، حکومت سے پوچھ کر فیصلے کئے جارہے ہیں، حکومت خود کش حملہ کرنا چاہتی ہے تو کچھ نہیں کہہ سکتا۔

شدید اختلافات کے باعث پیمرا کے رکن اسرار عباسی نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا، انہوں نے مزید کہا کہ ایجنڈا ایک طرف رکھ کر قانونی پہلوؤں کو چھیڑ دیا گیا، وزارت دفاع کی جیو کے خلاف درخواست کو ایجنڈے میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب پیمرا کا اجلاس ختم ہوگیا اور جیو کے خلاف درخواست کا معاملہ 16 مئی تک مؤخر کردیا گیا، ذرائع کہتے ہین کہ پیمرا نے جیو کیخلاف وزارت دفاع کی درخواست کا معاملہ کونسل آف کمپلین کو بھجوادیا جو الزامات پر فیصلہ کرکے سفارشات پیمرا کو بھجوائے گی۔ سماء

Attacks

فیس بک

اجلاس

کیخلاف

پیمرا

Tabool ads will show in this div