اقوام متحدہ کا جوہری معاہدے پر عمل درآمد کا خیر مقدم

Jan 17, 2016
Ban Ki Moon نیویارک : اقوام متحدہ نے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے پر عمل درآمد کا خیر مقدم کیا ہے، بان کی مون کا کہنا ہے کہ علاقائی امن ، سیکیورٹی اور استحکام کیلئے علاقائی اور عالمی تعاون میں اضافہ ہوگا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے پر عملدرآمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس سے خطے میں امن اور استحکام میں اضافہ ہو گا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں بان کی مون نے کہا کہ فریقین نے جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے اپنے وعدوں کو پورا کیا۔عالمی ادارے کے سربراہ کا بیان اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران نے جوہری تنازعہ کے حل کے لئے طے پانے والے جوہری معاہدے کی روشنی میں تمام ضروری اقدامات مکمل کرلئے ہیں، یہ رپورٹ جوہری معائنہ کاروں کی تصدیق کے بعد جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی ہے۔ بان کی مون نے اپنے بیان میں فریقین کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہرکی کہ فریقین آئندہ برسوں میں بھی جائنٹ کمپری ہینسیو پلان آف ایکشن پرعملدرآمد جاری رکھیں گے، اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ اس کامیابی سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ عالمی تنازعات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعہ بہتر انداز میں حل کیا۔ سماء

BAN KI MOON

SECRETARY GENERAL

Tabool ads will show in this div