پرویزخٹک سےخودکچھ نہیں ہوتا،دوسروں پرتنقیدکرتےہیں،راناثنا

Jan 17, 2016
fsd rana sana ocsot  17-01 [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/01/Fsd-Rana-Sana-PKg-17-01.mp4"][/video] فیصل آباد : وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تیلی پہلوان اقتصادی راہداری پر بھڑکیں مار رہے ہیں، اپنے صوبہ میں کچھ ہوتا نہیں دوسروں کی باتیں کرتے ہیں۔ فیصل آباد میں تقریب میں آمد پر یوں تو صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نہایت خوش گوار موڈ میں تھے، تاہم نہ جانے کون سی ایسی بات اچانک یادوں کے پردے پر آگئی کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے چھیڑ چھاڑ کر ڈالی۔ مزید پڑھیںعمران کی ذہنی کیفیت کےباعث کوئی ساتھ نہیں رہ سکتا فیصل آباد میں یونین کونسلز کے نو منتخب چیئرمینز کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اب اکنامک کوری ڈور کو کالا باغ کی طرح متنازع بنانے کی سازش کی جارہی ہے، پاکستان جب بھی ترقی کرتا ہمارے دشمن ہمارے ہی لوگوں کو گمراہ کرکے استعمال کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کررہا تھا، سرمایہ کاری ملک میں آرہی تھی تو سازش کے تحت دھرنوں میں الجھا کر ایک سال ضائع کردیا گیا۔ مزید پڑھیں : رانا ثناء اللہ کا عمران خان پر جوابی وار توپوں کا رخ پی ٹی آئی اور بلخصوص وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک سے اپنے صوبے میں تو کچھ ہوتا نہیں دوسروں کی باتیں کرتے ہیں، اسلام آباد دھرنے کے دوران ایک صاحب کنٹینر پر کھڑے ہو کر ڈانس کررہے تھے، شکر ہے تیز ہوا نہیں چلی ورنہ اڑ جاتے، تیلی پہلوان اقتصادی راہداری پر بھڑکیں مار رہے ہیں، پرویز خٹک سے فارغ ہوکر رانا صاحب کچھ لمحوں ہی سہی کپتان کی جانب بھی متوجہ ہوئے اور بولے کہ عمران خان کو جانے کہاں سے انگوٹھی پہننے کا شوق آگیا، قومی لیڈر کو اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہئے۔ سماء

PTI

IMRAN KHAN

RANA SANAULLAH

Tabool ads will show in this div