قدیم تہذیب کا گہوارہ،قدرتی حسن سے مالامال ننگ ژہوق گاؤں

اسٹاف رپورٹ

اسکردو کے قریب ایک گاؤں میں بلتستان کی قدیم ثقافت آج بھی زندہ ہے ، دور دراز پہاڑوں کے دامن میں واقع قدرتی حسن سے مالا مال  اس گاؤں کی دنیا کی الگ ہے۔

اسکردو سے چند کلو میٹردور دریائے سندھ کے کنارے یہ ہننگ ژہوق گاؤں ہے، یہاں کے باشندے آج بھی قدیم بلتستانی تہذیب کو زندہ رکھے ہوئے ہیں ۔ گاؤں کو پانچ سال پہلے آرگینک ویلیج کا درجہ دیا گیا ۔

 

اورگینک ولیج پہنچنا آسان کام نہیں، سیاح دشوارگزار پتھریلے اور خطرناک ٹریک عبور کرکے یہاں پہنچتے ہیں۔ خوبصورت مناظر دیائے سندھ کا شفاف پانی اور بہتے جھرنے ، یہاں کا حسن ہیں، جو یہاں آئے  واپس جانے کا دل نہ چاہے۔

 

گاؤں کے لوگوں کا رہن سہن بہت ہی سادہ  اور خوراک ہر قسم کی ملاوٹ اور آلودگی سے پاک ہے۔ پتھر اور کچی کے مٹی کے مکانات، گلہ بانی اورزراعت ان کا پیشہ ہے ۔ گاؤں کے لوگ جلانے کےلئے لکڑیاں، روایتی کشتی پر لاد کر دریائے سندھ عبور کرکے لاتے ہیں ۔

 

قدرتی حسن سے مالا مال گینک ولیج کی مناسب تشہیراورسہولیات فراہم کردی جائیں تویہ بہترین سیاحتی مرکز بن سکتاہے۔ سماء

sister

Tabool ads will show in this div