سراج الحق کی وسط ایشیائی ریاستوں تک نئے روٹس کی تجویز
پشاور:امیرجماعت اسلامی سراج الحق نےکہاہےکہ چترال سئ وسط ایشیائی ریاستوں تک سڑک بنا کر نيا اقتصادی روٹ بنايا جائے۔ انھوں نے کہاکہ اس روٹ سے خيبر پختونخوا کے پسماندہ اضلاع کو بھی ترقی ملے گی۔
پشاور میں یوتھ فیسٹول سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ نوجوانوں کو آپس ميں لڑنے کے بجائے کرپشن،بے روزگاری اورجہالت کے خلاف نکلنا ہوگا۔حکومت کی ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں کو روزگار يا الائونس دے۔سراج الحق کا کہناتھاکہ نوجوانوں کے ساتھ مل کرظلم کا نظام تبديل کريں گے ۔
امیر جماعت اسلامی نے مزیدکہاکہ فلاحی نظام لائيں گے تو نوجوانوں کے لیے مفت تعليم ہوگی۔پاکستان کے نوجوان ملک کی حفاظت کرسکتے ہيں۔سراج الحق کا کہناتھاکہ حکمرانوں نے 293 ارب ڈالر بيرون ملک جمع کرکے رکھے ہوئے ہيں۔ ان کامزید کہناتھاکہ ہمارے خزانوں پر چور بيٹھے ہوئے ہيں جنھیں دريائے سندھ ميں ڈبونا ہے۔ سما