جمہوریت کیخلاف کسی سازش کاحصہ نہیں بنیں گے،سراج الحق

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:
پشاور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ جمہوریت کے خلاف کسی بھی ایکشن کا حصہ نہیں بنیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا وفد اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت ضرور کرے گا، جس کا مقصد انتخابی عمل کی اصلاح کرنا ہے، حکومت قوم سے کیے ہوئے وعدے پورے کرے، ايسا نظام بنانے کے خواہش مند ہیں جس میں دھندلی نہ ہو، میرٹ اور قانون کی عملدری یقینی بنائی جائے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا مسئلہ لوڈشیڈنگ اور بدامنی ہیں، ملکی پیسہ لوٹ کر باہر بھیجنے کی شدید مخالفت کرتے ہیں، مٹھی بھر اشرافیہ نے 95 فیصد پر قبضہ کیا ہوا ہے، جمہوریت کیخلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے، تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوریت پر اتفاق ہے، مگر اپوزیشن حکومت کو اصل چہرہ دکھاتی ہے۔

مذاکرات سے متعلق امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت اور طالبان کو ایک میز پر بٹھایا ہے، حکومت اور طالبان کا بیٹھنا خوشی کی بات ہے، آپریشن کے نتیجے میں مسائل بڑھیں گے، مذاکرات کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ سماء

کیخلاف

season

Tabool ads will show in this div