دوسراٹی ٹوئنٹی:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 10وکٹوں سے شکست دے دی

ہیملٹن: نیوزی لینڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ٹی20میں پاکستان کے خلاف پہلی وکٹ کی شراکت کانیاریکارڈ بھی قائم ہوگیا۔مارٹن گپٹل اور کین ولیم سن بہترین بیٹنگ پر مشترکہ مین آف دی میچ قرار پائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور کین ولیم سن نےپہلی وکٹ کی شراکت کا نیاریکارڈبنادیا۔کیوی اوپنرزنےجنوبی افریقا کے بوزمین اوراسمتھ کا132رنزکاریکارڈتوڑا۔
پاکستانی شاہینوں پرکیوی اوپنرزکالاٹھی چارج ہوا۔کین ولیم سن نے72رنزاورگپٹل نے87رنزبنائے۔نیوزی لینڈنےہدف17.4اوورزمیں حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض سے 3 اوورز میں 30 رنز دئے۔محمد عامر نے 3 اوورز میں 34 رنز دئیے۔عمر گل کے 2 اوورز میں 18 رنز بننے۔عماد وسیم اور شاہد خان آفریدی کے 4،4 اوورز میں بالترتیب 32 اور 38 رنز بنے۔
نیوزی لینڈ نے تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز میں ایک ،ایک سے برابر کردی ہے
اس سے پہلے،پاکستان نے ٹاس جیت کرنیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان کا بیٹنگ میں آغاز اچھا نہ تھا۔احمد شہزاد صرف 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد صہیب مقصود بیٹنگ کے لیے آئے۔ صہیب مقصود اس بار بھی فارم میں نظر نہیں آئے اور صرف 18 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔محمد حفیظ 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کپتان شاہد آفریدی نے 3 گیندوں پر 7 رنز بنائے۔شعیب ملک نے 30 گیندوں پر 39 رنز کی اچھی اننگز کھیلی۔عمر اکمل نے 27 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔
مزید دیکھیئے:دوسرا ٹی ٹوئنٹی:پاکستان کی عمدہ بیٹنگ،بہترین شاٹس
نیوزی لینڈ کی جانب سے میک کلینا گن نے 23 رنز دے کر2 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھاکہ گراؤںڈ چھوٹا ہے اس لیے نیوزی لیںڈ کو بڑا ہدف دینا ہوگا، سیریزکافیصلہ دوسرےمیچ میں ہی کرناچاہتے ہیں۔
مزید پڑھیے:گرین شرٹس کو عامر سہیل کے مشورے
کیوی کپتان ولیم سن کا کہنا تھاکہ پاکستانی ٹیم سےسخت مقابلےکیلئےتیارہیں۔
مزید پڑھیے: دوسرا ٹی ٹوئنٹی، میدان میں کس کا پلڑا بھاری
پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹی ٹوینٹی جیت کرسیریزایک ایک سے برابر کردی ہے۔ آکلینڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے 16 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 22 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ سماء