کل سونامی کوروکا تو حکومت ڈی ریل ہوجائیگی،عمران کی للکار

ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکومت کو باور کراتے ہوئے صاف الفاظ میںٕ کل بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا، کپتان کا کہنا ہے کہ حکومت منفی ہتھکنڈے استعمال کرنے سے باز رہے، کل ہر صورت ڈی چوک پر سونامی آئے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میڈیا کےذریعے چائے کی دعوت دینا کوئی طریقہ نہیں، میاں صاحب ہمیشہ اپنے ساتھ امپائر کو ملا کر کھیلتے ہیں، میاں صاحب کومشورہ ہے نیوٹرل امپائر کےساتھ کھیلیں، مسلم لیگ(ن)نے کبھی امپائر کے ساتھ میچ نہیں کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ کیا حکومت میں اخلاقی قوت نہیں،بزدلی کیوں دکھا رہی ہے، حکومت نے الیکشن ٹھیک طرح جیتا ہےتو ڈرنے کی کیا بات، منفی حربوں سے عوامی سیلاب نہیں روکا جاسکتا، تمام پاکستانی کل نیا پاکستان بنانے کیلئے ڈی چوک پہنچیں،  انصاف لینے کیلئے تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، اگلا ردعمل حکومت برداشت نہیں کر پائے گی۔

کپتان نے حکومت کی جانب باؤنسر پھینکتے ہوئے مزید کہا کہ ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، ایسے حربوں سے نہیں رکیں گے، کل پُرامن احتجاج کا راستہ نہ دیات و جمہوریت ڈی ریل ہوگی، کل چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرینگے،اس سے جمہوریت کو فائدہ ہوگا،عمران خان ہمارے کارکن ن لیگ کی طرح پیسہ کھانے والےکارکن نہیں۔

انہوں نے کہا مسلم لیگ(ن)جب اقتدار میں ہو تو ہی اسے  جمہوریت یاد آتی ہے، مسلم لیگ(ن)ملٹری ڈکٹیٹرشپ کی پیداوار ہے، حکومت کل ہمیں پُرامن احتجاج کرنے دے، وزیراعظم سےسیدھی سیدھی بات کرنا چاہتا ہوں، انصاف کیلئےسپریم کورٹ،الیکشن ٹریبونلزاورالیکشن کمیشن گئے، تمام جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ انتخابات ميں دھاندلی ہوئی ہے، تحریک انصاف کوقانونی طريقےسےانصاف نہیں ملا۔ سماء

کی

Video

ڈی

sargodha

stations

Tabool ads will show in this div