میران شاہ، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ،4اہل کار زخمی
ویب ایڈیٹر:
میران شاہ : شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں چار اہل کار زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔
عسکری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں چار سیکیورٹی اہل کار زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی کی چیک پوسٹ اور گاڑی پر بم پھینکے گئے۔ حملہ میر علی میں واقعہ فورسز کی کھجوری چیک پوسٹ پر ہوا۔ زخمی اہل کاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔ سماء