صبرکاپیمانہ لبریزہوگیاہے،بھارتی وزیردفاع

نئی دلی:بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے پاکستان کی جانب سے پٹھان کوٹ واقعے کی تفتیش میں مثبت تعاون کا انتہائی بھونڈا جواب دیا ہے۔
سما کےمطابق پاکستان نے پٹھان کوٹ واقعے پر تفتیشی ٹیم بھارے بھیجوانے کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستانی ٹیم کے پٹھان کوٹ ائیربیس کا دورہ بھی کرنا تھااور جائے وقوع سے شواہد لیناتھا۔تاہم اب بھارتی وزیر دفاع کا بیان سامنے آیا ہےکہ پاکستانی تفتیشی ٹیم کو پٹھان کوٹ ائیربیس آنے نہیں دیں گے۔بھارتی وزیردفاع کاکہناتھاکہ صبرکاپیمانہ لبریزہوگیا ہے۔انھوں نے دھمکی دی کہ دنیا ایک سال میں نتائج دیکھےگی۔ سما