عمر گل ٹی20 کرکٹ میں ایک ریکارڈکے تعاقب میں

Jan 16, 2016

Umer-Gul

ہملٹن: پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بالرعمرگل کو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والےبالر کی فہرست میں دوسرا نمبر حاصل کرنے کے لیے صرف ایک وکٹ درکار ہے۔

عمر گل نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں دو وکٹیں لیکر سعید اجمل کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کیا تھا، دونوں بالرز نے مشترکہ طور پر 85، 85 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز شاہد آفریدی کو حاصل ہے۔ انہوں نے 88 میچز کھیل کر 90 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

عمر گل اور اجمل مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ توقع ہے کہ عمر گل کیویز کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں اجمل کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ لیں گے۔  سماء/ایجنسی

fast bowler Umar Gul

T20 format

2nd t20 bowler

Tabool ads will show in this div