پاکستان،نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 کل کھیلا جائےگا
ہیملٹن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ اتوار کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ آکلینڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے 16 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 22 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیے، پہلا ٹی20، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 16رنز سے شکست دیدی
اس کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 25 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے 28 جنوری کو نیپئر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 31 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ سماء