سعد رفیق کے بیان پر عوامی تحریک کا شدید رد عمل، عمر ریاض عباسی کا مناظرے کا چیلنج

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

کراچی : عوامی تحریک نے وفاقی وزیر ریلوے کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے، عمر ریاض عباسی نے خواجہ سعد رفیق کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا دماغ چل گیا ہے، جاہل آدمی سے خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

خواجہ سعد رفیق کی جانب سے طاہر القادری کو مدفون سیاسی ممی قرار دینے پر پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا۔

سیکریٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی کہتے ہیں کہ خواجہ سعد رفیق کا دماغ چل گیا، وہ جاہل آدمی ہیں، ان سے کسی خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی، احتجاج کا درجہ حرارت وفاقی وزیر ریلوے کے سر چڑھ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ سعد رفیق کو اب بھی لمبے بوٹوں کی مار یاد آرہی ہے، انہیں کھلے مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں۔ سماء

media

فیس بک

risk

Court

بیان

hair

graft

chaos

siege

Tabool ads will show in this div