دھاندلی کے ذریعے آنیوالے حکمران عوامی مسائل حل نہیں کرسکتے، عارف علوی
ویب ایڈیٹر
اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر عارف علقی کا کہنا ہے کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے احتجاج کررہے ہیں، پاکستان کے مجموعے قرضے جتنا پیسہ لوٹ کر باہر لے جایا گیا، حکومت نے کرپشن اور لوٹ مار کیخلاف کچھ نہیں کیا، دھاندلی کیخلاف پارلیمنٹ اور عدلیہ میں کوششیں کیں کوئی نتیجہ نہیں نکلا اس لئے احتجاج کا راستہ اختیار کیا، بہتری کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالنا جمہوری حق ہے۔
اسلام آباد میں سماء کے سینئر اینکر پرسن ندیم ملک سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت نے ہمارے کارکنوں کی ریلی میں آمد میں رکاوٹ ڈالنے کی بھرپور کوشش کی، پولیس کسی نہ کسی بہانے سے کارکنوں کو روک رہے ہیں، ہم نے قانونی راستہ اختیار کیا لیکن کوئی نتیجہ نہ نکلا، دھاندلی کے ذریعے آنیوالے کبھی عوامی مسائل حل نہیں کرسکتے، بہتری کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالنا جمہوری حق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا 66 سال کے بیرونی قرضے جتنی رقم لوٹ کر باہر لیجائی گئی، اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں تسلیم کیا کہ سوئس بینکوں میں 200 ارب ڈالر پاکستانیوں کے ہیں، حکومت نے لوٹ مار کی رقم واپس لینے کیلئے کوششیں نہیں کیں، آصف زرداری سمیت کسی کیخلاف کیسز نہیں کھولے گئے۔
عارف علوی کا کہنا ہے کہ دھاندلی کیخلاف پارلیمنٹ اور عدلیہ میں کوششیں کیں، عوام کو ریلیف اسی طرح کے دباؤ سے ملے گا، جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے احتجاج کررہے ہیں، دھاندلی نہیں چلے گی، اگلے الیکشن منصفانہ ہونے چاہئیں، منصفانہ انتخابات ہی جمہوریت کی شان ہیں، تحریک انصاف جمہوریت کو پروان چڑھانا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان، پرویز خٹک سمیت 3 حلقے حکومت کو دے دیئے ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے حلقے لائیں اور ووٹوں کی جانچ پڑتال کرالیں۔ سماء