عمران خان سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، رانا ثناء اللہ
ویب ایڈیٹر
اسلام آباد : وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ طاہر القادری جمہوریت اور انتخابات نہیں چاہتے، عمران خان سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
سماء کے اینکر ندیم ملک سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، ان کی سوچ سمجھ نہیں آتی، طاہر القادری جمہوریت اور انتخابات نہیں چاہتے۔
وہ کہتے ہیں کہ دھاندلی کے الزامات پر الیکشن ٹریبونل یا سپریم کورٹ ہی ووٹوں کی تصدیق کا آرڈر دے گی، اس معاملے میں وفاقی حکومت کچھ نہیں کرسکتی، قانون اور آئین کا مسئلہ ہے، جرگہ یا پنچائت والی بات نہیں، عدالت حکم دے تو حکومت کیسے روک سکتی ہے۔ سماء
reaction
weapons
temple
عمران خان
تبولا
Tabool ads will show in this div