حساس اداروں کی کارروائی،افغان انٹیلی جنس کے4اہلکار گرفتار

  AFGHAN ARREST KHI PKG 15-01-15 MEHROZ کراچی : کراچی میں حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث چار افغان انٹیلی جنس کے اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کراچی میں سیکیورٹی اداروں نے رضویہ کالونی میں غیر ملکی تارکین وطن کے خلاف سرچ آپریشن کیا، جس دوران افغان فوج اور پولیس کے چار اہل کاروں کو گرفتار کیا گیا۔ چاروں اہلکار بغیر کسی دستاویزات کے پاکستان میں مقیم تھے، جن کا تعلق افغان صوبے غزنی سے ہے،ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں امان اللہ ،عزیز ،عبد الغفار اور حکیم اللہ شامل ہیں۔ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار افغان ملزمان سے جاسوسی، ٹارگٹ کلنگ اور کالعدم تنظیموں سے رابطوں سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کا تخریب کاری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف رضویہ تھانے میں 18/2016کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزمان سے حساس اداروں کے اہل کاروں کی مشترکہ تفتیش جاری ہے۔ سماء

TALIBAN

NDS

agent

AFGHAN INTELLIGENCE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div