نیویارک : بزنس انسائیڈر کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں انجیلا امیرکل کی ریٹنگ 67 فیصد سے 49 فیصد تک کم ہوگئی ہے۔
جرمنی اور یورپی اتحاد کے دوسرے ممالک میں بھی بہت سے لوگوں نے سن 2015 میں مشرق وسطی سے آئے ہوئے تارکین وطن کو پناہ دینے کے بارے میں انجیلا میرکل کے فیصلے کو پسند نہیں کیا،جس کے باعث جرمن چانسلر انجیلا میرکل کے استعفی کا خطرہ ہے۔
بزنس انسائیڈر نے اس حوالے سے مزید لکھا ہے کہ گزشتہ سال نومبر میں انگیلا میرکل کی ریٹنگ 67 فی صد سے 49 فی صد تک کم ہو گئی۔ اس کے علاوہ سال نو کی رات شہر کولون میں خواتین پر تارکین وطن کے حملوں سے اینجلا مرکل کی مقبولیت میں بہت زیادہ کمی آئی ہے۔
واضح رہے کہ تارکین وطن سے متعلق جرمن چانسلر کی پالیسی سے ناخوشی بڑھ گئی اور تارکین وطن کے بحران سے انگیلا میرکل کے سیاسی اثر و رسوخ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ سماء