انگلی میں موجودانگوٹھی کس کی؟کپتان نےرازسےپردہ ہٹادیا

Khan Sahab Ring Sot 15-011 اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی انگلی میں موجود انگوٹھی پریس کانفرنس کے دوران مرکز نگاہ بنی رہی، خان صاحب نے صحافیوں کے تجسس کا اس وقت گلا گھونٹ ڈالا،جب انہوں نے اس راز سے پردہ اٹھایا۔ میڈیا کے سوالوں پر عمران خان زرا شرمائے شرمائے سے مسکرائے اور کہا کہ یہ شادی کی انگوٹھی نہیں جو آپ سب سمجھ رہے ہیں۔ نہ شب کا وہ لمحہ جب چودھویں کے چاند کا ذکر ہو، نہ موقع کسی حسن کی تعریب میں زمین آسمان کے قلابے ملانے کا،موقع تھا تو بس دن دیہاڑے سیاسی اور جماعتی موضوع پر گفت گو کا، مگر پھر انگلی میں سجی انگوٹھی کا چرچا عام ہوگیا، گویا انگوٹھی وہ چیز جو چھپائے نہ چھپے۔ مزید پٹرھیں: کپتان کا بچوں کے ساتھ جشن اسلام آباد میں ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پریس کانفرنس یوں تو ملکی مسائل اور پارٹی سے متعلق تھی، تاہم ہاتھ پر سجی انگوٹھی تمام صحافی خواتین و حضرات کی مرکز نگاہ رہی۔ کچھ صحافیوں کی جانب سے عمران خان کی انگوٹھی پر زیر لب سوال آئے تو کچھ نے آنکھوں ہی آنکھوں میں کپتان صاحب سے انگوٹھی کے بارے میں دریافت کرنا چاہا۔ کچھ صحافیوں سے  صبر نہ ہوسکا تو برملا اپنی تجسس کا اظہار ہی کر بیٹھے اور انگلی میں موجود انگوٹھی کا پوچھ ڈالا، جسے سن کر عمران خان نے بھی ہلکی سے مسکراہٹ سے جواب دیا کہ اتنی جلدی ہیٹ ٹرک نہیں ہوسکتی، یہ وہ انگوٹھی نہیں جو آپ سمجھ رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کی جانب سے یہ تک کہہ دیا گیا کہ کیا پھر تبدیلی آنے والی ہے، کپتان کی انگوٹھی کی صفائی میں ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ یہ کسی بزرگ کی دی ہوئی انگوٹھی ہے، انگوٹھی پرآیت لکھی ہوئی ہے۔ نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ شادی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہے، تاہم آنے والے وقت میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، انگوٹھی کے معاملے پرغلط نہ سمجھا جائے۔ یعنی امپائر کی انگلی تو نہ اٹھی مگر کپتان کی انگوٹھی پر انگلی اٹھ گئی۔ سماء

PTI

IMRAN KHAN

ring

Wedding Bells

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div