پاکستان کا نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی20 میں172رنزکاہدف

آکلینڈ: پاکستان ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئںٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 172 رنز کا ہدف دے دیا، پروفیسر حفیظ 61 رنز بنا کر نمایا رہے۔

آکلینڈ کے ایڈن پارک میں نیوزی لیںد نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنزبنائے۔

مزید پڑھیے، پہلا ٹی20،نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

اوپنر محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے کھیل کا اچھا آغاز کیا، احمد شہزاد 16 رنز بناکر ملنے کی بال پر کیچ آوٹ ہوگئے۔ محمد حفیظ نے شاندار نصف سینچری اسکور کی اور 61 زنز بناکر ملنے کی بال پر کیچ آوٹ ہوئے۔

صہیب مقصود صفر، شعیب ملک 20، عمر اکمل 24، شاہد آفریدی 23، عماد وسیم 18 اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے 2 زنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ بالر ایڈم ملنے نے 37 رنز دےکر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ سماء

ahmed shahzad

PakvsNZ

Tabool ads will show in this div