پاک یواےای جنگی مشقیں قیام امن میں معاون ہونگی،سفیرآصف درانی

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر آصف درانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی افواج کی مشترکہ جنگی مشقیں قیام امن اور اسمگلنگ کی روک تھام میں معاون ثابت ہونگیں۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف درانی نے کہا کہ بیس سے چھبیس اپریل تک ہونے والی نصرالبحر نامی جنگی مشقیں دہشت گردی پر، اسمگلنگ اور دیگرجرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ تقریب میں متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ آصف درانی کے مطابق یو اے ای اور پاکستان کے درمیان بردرانہ تعلقات ہیں، وہ امید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں یہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ سماء

parade

mehndi

putin

rampage

Tabool ads will show in this div