ڈی آئی خان،گومل کالج کےقریب دستی بم حملہ،فائرنگ،ایک شخص قتل

Nov 30, -0001

ویب ڈیسک:
ڈیرہ اسماعیل خان : ڈیرہ اسماعیل خان میں گومل میڈیکل کالج کے باہر دستی بم حملے اور فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں گومل میڈیکل کالج کے قریب نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بم حملے میں ایک نیم سرکاری ادارے کا سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا، لاش کو ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ سماء

premier

South Africa

compromise

ambassador

Tabool ads will show in this div