مظفرآباد،بٹل سیکٹرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ،خوف وہراس

ویب ایڈیٹر:
مظفرآباد: لائن آف کنٹرول پر واقع بٹل سیکٹر پر ایک بار پھر بھارتی نام نہاد فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر بٹل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے دیہات کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم فائرنگ سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بھی بھارتی جنونی فوج نے بٹل سیکٹر کے علاقے مختلف علاقوں میں اپنی جنوبی اور ہیجان انگیز بلا اشتعال کارروائیاں جاری رکھی ہوئی تھیں۔ سماء

vote

registered

Tabool ads will show in this div