حکومت عوامی مسائل حل کرنےمیں ناکام ہوچکی ہے،لیاقت بلوچ
ویب ایڈیٹر:
کوئٹہ : جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت عوامی مسائل کے حل میں مکمل اور بری طرح ناکام ہو چکی ہے، اس ملک میں ووٹ دینے والی اور لینے والے دونوں ہی رو رہے ہیں۔
کوئٹہ آمد پر جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن میں بہت سی خامیاں ہیں، خیبر پختونخواء، سندھ اور بلوچستان میں امن وامان کے حوالے سے حالات مختلف ہیں،
انہوں نے کہا کہ اداروں کو حالات دیکھ کر آگے چلنا چاہئیے، جمہوریت کو نقصان پہنچا تو آئین کے مطابق اقدام کریں گے، حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، اس ملک میں ووٹ لینے اور دینے والے دونوں رو رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں بہت سی خامیاں ہیں۔ سماء