کراچی میں پراسراردھماکا

Jan 14, 2016

Blast Khi 14-01

کراچی:ناظم آباد پل کے نیچے مشکوک دھماکے میں 3افرادزخمی ہوگئے۔پولیس کا کہناہےکہ دھماکا گٹر لائن میں گیس بھرجانے کی وجہ سے ہوا۔

سما کے مطابق پولیس حکام نے بتایاہے کہ ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد کے علاقے کو ملانے والے پل کے نیچے تقریبا 6 بج کر 50 منٹ پر دھماکا ہوا۔ دھماکے سے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا رکشے میں ہوا۔ تاہم بعد میں پولیس حکام کے مطابق دھماکا گٹر لائن میں گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوا۔ گٹر لائن رینجرز کی چوکی کی وجہ سے بند ہوچکی تھی۔ دھماکے سے 3افراد کےزخمی ہونےکی اطلاعات ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ دھماکے سے رکشہ، موٹرسائیکل اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے کی وجہ سے رینجرز کی چوکی کو بھی جزوی نقصان ہوا ہے۔ رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیاہے۔

وزیربلدیات جام خان شورونے کہاہےکہ گٹر لائن دھماکا سازش بھی ہوسکتی ہے۔ انھوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ اس واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔ سما

nazimabad

Karachi Blast

Tabool ads will show in this div