عمران خان کے الزامات پر ان کے ووٹرز نے بھی یقین نہیں کیا، وفاقی وزیر اطلاعات

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : سونامی کا زور ٹوٹتے ہی حکومت نے پی ٹی آئی پر جوابی چڑھائی کردی، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں عمران خان کے الزامات پر ان کے ووٹرز نے بھی یقین نہیں کیا۔

سونامی بغیر تباہی گزر گئی، حکومت کی جان میں جان آگئی، پرویز رشید نے کی سونامی کی کم روانی اورعمران کی خراب کپتانی کی نشاندہی، سیاسی موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کردی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا عام انتخابات میں عمران کو 70، 75 لاکھ ووٹ ملے مگر 10 فیصد ووٹر بھی ڈی چوک نہیں آئے، لاہور سے تو صرف 550 لوگ جلسے میں شریک ہوئے، کپتان کی بولنگ کے شیدائی بھی اب ان پر یقین نہیں کرتے۔

پرویز رشید نے کہا کپتان صاحب میچ خراب کرنے کی صلاحیت نہیں دکھا سکے، سیاسی موسم اچھا تھا، آج بھی سازگار ہے، آنیوالے دنوں میں گرمی نہیں بہار ہی بہار ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا ڈی چوک میں جلسہ مکمل آزادی سے ہوا، ماضی میں 10 روز پہلے پکڑ دھکڑ اور چادر چاردیواری کا تقدس پامال ہوتا تھا، اس بار ایک بھی ایسا واقعہ نہیں ہوا، اظہار رائے کی آزادی کا اس سے بڑھ کر ثبوت کیا ہوگا۔ سماء

وزیر

press

عمران خان

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div