آکلینڈ : پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے کیویز کے دیس پہنچتے ہی مشقوں کا آغاز کر دیا ۔ پریکٹس میں کھلاڑیوں نے تمام تر توجہ فزیکل فٹنس اور فیلڈنگ پر مرکوز رکھی۔
کیویز کے دیس میں جیت کا مشن لیے شاھین تیاریوں میں جت گئے ۔
کپتان سمیت تمام کھلاڑی ٹریننگ سیشن میں پہنچے۔ اور فزیکل ٹریننگ پر بھرپور توجہ کے ساتھ فیلڈنگ اور کیچ کی بھی مشقیں کیں ۔
تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ پندرہ جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ سماء