مشین متحدہ سیکریٹریٹ لیجانے پر وزارت داخلہ کا نوٹس، نادرا لندن کا منیجر معطل

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

لندن : وزارت داخلہ نے فنگر پرنٹ مشین ایم کیو ایم سیکریٹریٹ لے جانے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے لندن کے نادرا منیجر فرحان کو معطل کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں تعینات نادرا منیجر فرحان کو معطل کردیا گیا، انہیں فوری طور پر پاکستان پہنچنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، مانچسٹر میں تعینات نادرا منیجر نے لندن میں ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں نادرا کا عملہ فنگر پرنٹ مشین لے کر ایم کیو ایم کے دفتر گیا تھا جس پر وزارت داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی۔

ذرائع کہتے ہیں کہ نادرا اسٹاف کو فنگر پرنٹ مشین متحدہ سیکریٹری لیجانے کی ہدایت ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے دی تھیں۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے دستاویزات اور ضروری کارروائی مکمل کرنے کے باوجود شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا، جس پر سینیٹ میں متحدہ اراکین نے احتجاج کرتے ہوئے اجلاس کا واک آؤٹ کیا۔ سماء

merger

Tabool ads will show in this div