ڈیوڈوارنرچھٹی پرچلےگئے،عثمان خواجہ ون ڈے ٹیم میں شامل

Jan 13, 2016

David-Warner    

برسبین : جارح مزاج آسٹریلوی اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر پدرانہ چھٹی پر چلے گئے ہیں۔ پاکستانی نژاد عثمان خواجہ کو بھارت کے خلاف دوسرے اور تیسرے ون ڈے کیلئےاسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق ڈیوڈ وارنر کے ہاں دوسرے بچے کی ولادت متوقع ہے ۔وہ اس وجہ سے بھارت کے خلاف سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ کھیلنے کے بعد چھٹی پر چلے گئے ہیں، وارنر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ختم ہونے کے بعد ہی بتا دیا تھا کہ وہ بھارت کے خلاف چند میچز نہیں کھیل سکیں گے۔ آسٹریلوی سلیکٹر روڈ مارش نے کہا کہ عثمان خواجہ رواں سیزن میں شاندار فارم میں ہیں اور اسی لئے انہیں ٹیم میں طلب کیا گیا ہے۔وہ دوسرے میچ سے قبل برسبین میں ٹیم کو جوائن کر لیں گے تاہم بھارت کے خلاف دوسرے میچ میں ان کی شرکت کے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ آسٹریلوی سلیکٹرزنےشان مارش کو بھی متبادل کےطورپر  رکھا ہوا ہے۔ ایجنسی/ سما

david warner

australia cricket team

australia india one day series 2016

Tabool ads will show in this div