ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنزمیجرجنرل ساحرشمشاد کاافغانستان کادورہ

Jan 13, 2016
military operation newراول پنڈی / کابل : ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل طاہر شمشاد مرزا نے دورہ افغانستان کے دوران سرحدی تعاون مزید بڑھانے پربات چیت کی، دورے کے دوران ڈی جی ایم او نے افغان ہم منصب سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروسز پبلیکیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی ملٹری آپریشن میجر جنرل شمشاد نے افغانستان کا دور ہ کیا، جہاں انہوں نے افغان ہم منصب سے ملاقات کی۔ مزید پڑھیں : پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہاٹ لائن کیا ؟؟ ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں عسکری رہنماﺅں نے سرحدی تعاون بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر دونوں اطراف کے کور کمانڈرز کے رابطوں کا طریقہ کار بھی طے کیا گیا۔ DGMO واضح رہے کہ اس سے قبل ڈی جی ایم اوز نے بیس دسمبر کو ہاٹ لائن پر رابطہ کیا تھا۔ سماء

RAHEEL SHARIF

TALIBAN

DGMO

Tabool ads will show in this div