تھر کیلئے خصوصی فنڈز مختص کئے جا رہے ہیں، صوبائی وزیر صحت

THAR KIDS DIED PKG 07-01 کراچی : صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ تھر کی موجودہ صورت حال سے احسن طریقے سے نمٹنے کے لئے خصوصی فنڈز مختص کئے جا رہے ہیں تاکہ علاقے کے لوگو ں کو علاج و معالجہ کے بہتر سہولیات میسر آسکیں اور نو زائدہ بچو ں کی اموات پر قابو پایا جاسکے۔ بدھ کے روز ہونے والے اجلاس سے خطاب میں صوبائی وزیر نے سیکریٹری صحت کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پی او ایل کی مد میں متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے اکاﺅنٹس میں فنڈز منتقل کریں تاکہ فوری طور پر متعلقہ ایمبولینسسز اور دیگر گاڑیوں کے ذریعے مریضوں کی دور دراز علاقوں سے اسپتالوں کو منتقلی کو بروقت ممکن بنایا جاسکے۔ جام مہتاب حسین ڈہر نے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے مینجر کو ہدایت کی کہ وہ سندھ کے ان اضلاع پر اپنی توجہ مرکوز کریں یہ خوفناک بیماری شدت کے ساتھ موجود ہے، اس موقع پر ڈاکٹرالخالق شیخ نے صوبائی وزیر صحت کو ہیپاٹا ئٹس کنٹرول پروگرام کی ماہانہ کارکردگی سے آگاہ کیا۔ ہیپاٹا ئٹس کنٹرول پروگرام کے مینجر عبدالخالق شیخ بھی موجود تھے۔ سماء

BILAWAL BHUTTO

NEW BORN

Thar Drought

Tabool ads will show in this div