کشمیری اپنے موقف پر مضبوطی سے قائم رہیں گے،سید علی گیلانی

سرینگر : بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک کو دبانے میں کامیاب نہیں ہو گا، کشمیری اپنے مؤقف پر مضبوطی سے قائم رہیں گے۔ آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان کے ساتھ ٹیلی فون پر گفت گو میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیری آزادی کے اپنے مؤقف میں مضبوطی سے قائم رہیں گے، بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک کو دبانے میں کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے یہ بات دہرائی کی کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کر کے حل کیا جانا چاہیے۔ سردار محمد یعقوب خان نے سید علی گیلانی کی جدوجہد کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کے بارے میں بزرگ رہنماءکا موقف پوری کشمیری قوم کی خواہشات کی عکاسی کرتا ہے ۔ دریں اثناء دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوجیوںنے کشمیری نوجوان سجاد احمد بٹ کو پیر کی رات سرینگر میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ انہوں نے کہاکہ سجاد کو گزشتہ ہفتے گرفتار کرکے کارگوحراستی مرکز میں نظربند کردیاگیاتھا ۔ اسے پیر کے روز زکورہ لے جاکرایک جعلی مقابلے میں شہید کردیا گیا۔ اس سے قبل بھارتی پولیس نے کہاتھا کہ سجاد کو پیر کی شب سرینگر کے نواحی علاقے میں ایک جھڑپ کے دوران قتل کیاگیاتھا۔حریت رہنماﺅں سید علی گیلانی، شبیر احمدشاہ اور کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میںاپنے الگ الگ بیانات میں شہید سجاد احمد بٹ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ضداور ہٹ دھرمی نوجوانوں کو مسلح جدوجہد کی طرف دھکیل رہی ہے، حریت رہنماﺅں محمد یوسف نقاش، بلال صدیقی، محمد احسن انتو، جاوید احمدمیر، عبدالاحد پرہ، فردوس احمد شاہ ، نور محمد کلوال، محمد رمضان خان، راجہ معراج الدین کلوال، یاسمین راجہ ، مولوی بشیر احمد ،ایڈووکیٹ زاہد علی اور دیگر نے آج سرینگر کے علاقے زیون میں شہید نوجوان سجاد احمدبٹ کے گھر پر سوگواروں سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے میں قتل کے واقعات میں اضافے پر بھارت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ سماء

OCCUPIED

SYED ALI GEELANI

Asiya

Tabool ads will show in this div