راولپنڈی : ہیروئن ہالینڈ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، سی اے اے کے 2 ملازم گرفتار

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

راولپنڈی : بینظیر بھٹو ایئر پورٹ اسلام آباد سے کروڑوں روپے کی ہیروئن پکڑی گئی، ہالینڈ اسمگل کی جارہی تھی، اینٹی نارکوٹکس فورس نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 2 ملازمین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ سے کروڑوں کی ہیروئن ہالینڈ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 2 ملازم موقع پر گرفتار کرلئے گئے، دونوں پر منشیات مافیا کا ایجنٹ ہونے کا الزام ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کو خفیہ اطلاع ملی کہ سول ایوی ایشن کا الیکٹریشن مسعود اور ایئرکرافٹ مکینک صابر منشیات بیرون ملک اسمگل کررہے ہیں، اے این ایف حکام نے چھاپہ مارا اور دونوں کو پی آئی اے کارگو میں ہالینڈ کیلئے کتابیں بُک کراتے ہوئے دھرلیا۔

کتابوں کو چیک کیا گیا تو ان سے اعلیٰ کوالٹی کی 3 کلو ہیروئن برآمد ہوئی، جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے، اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ سماء

Azadi March

سی

Murder

icj

reports

Tabool ads will show in this div