پشاور کے مختلف مقامات پر رم جھم،موسم مزید سرد

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/01/Rain-Psh-SA-Pkg-12-01.mp4"][/video] Rain Psh SA Pkg 12-01 پشاور : پشاور سميت خيبر پختونخوا کے مختلف علاقوں ميں بارش سے موسم سرد ہوگيا ہے۔ پشاور الصبح رم جھم سے سردي ميں اضافہ ہوگيا ہے، پشاور ميں کم از کم درجہ حرارت چھ  اور زيادہ سے زيادہ 20 ڈگري سينٹي گريڈ ريکارڈ کيا گيا،جب کہ ہوا ميں نمي کا تناسب بياسي فيصد رہا۔ محکمہ موسميات کے مطابق صوبے ميں سب سے زيادہ بارش پارہ چنار ميں پانچ  ملي ميٹر ہوئي، دير ميں تين، سيدو شريف ميں دو جب کہ چترال اور بنوں ميں ايک ايک ملي ميٹر بارش ہوئي، کالام اور مالم جبہ ميں آدھ انچ تک برف باري ريکارڈ کي گئي۔ آئندہ چوبيس گھنٹے صوبے کے ميداني علاقوں ميں وقفے وقفے سے بارش جب کہ پہاڑوں پر برف باري کا امکان ہے۔ سماء

KPK

Tabool ads will show in this div