اے این ایف کی کارروائی
راول پنڈی:اینٹی نارکوٹکس فورس نے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔دوحا جانے والے مسافر کے سامان اور پیٹ سے ایک کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے اسےگرفتارکرلیاگیا۔
سما کےمطابق چارسدہ کارہائشی شاہدعلی بےنظیربھٹوایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز کےذریعےدوحاجارہاتھا۔اے این ایف کے کاؤنٹر پر ملزم کے سامان کی تلاشی لی گئی تو خفیہ خانوں میں چھپائی گئی ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزم نے ہیروئن سے بھرے 80 کیپسول بھی نگل رکھے تھے۔اے این ایف حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ سما