ٹیکنالوجی

پاکستان میں یو ٹیوب کا نیا ورژن متعارف

YOUTUBE STILLS 12-01-16

لاہور:یو ٹیوب نے پاکستان کیلئے نیا ورژن متعارف کراديا۔ ویب سائٹ کے لوگو پر پی کے کا اضافہ کر دیا گیا۔ نئے ورژن سے پاکستان میں قابل اعتراض مواد کو فلٹرکرنا ممکن ہو جائے گا۔

پاکستاني حکام کي گوگل کے ساتھ کئی سال سے جاري بات چیت کے بعد یوٹیوب کا مقامی ورژن لایا گیا ہے۔ پاکستان ميں يوٹيوب کھولنے پر اس کے لوگو ميں پي کے شامل کر ديا گيا ہے۔ مقامی ورژن پاکستان ميں يوٹيوب پر پابندي ختم کرنے کي جانب اہم قدم ہو سکتا ہے۔ نئے ورژن کے آنے سے پاکستان يوٹيوب پر کسي بھي مواد کو بلاک کرنے کي درخواست کرسکتا ہے۔ اس سے پہلے گلوبل ورژن ہونے کي وجہ سے يوٹيوب نے قابل اعتراض مواد ہٹانے سے انکار کر ديا تھا۔ جس کے بعد پاکستان ميں يوٹيوب کو 12ستمبر 2012کو بلاک کر ديا گيا تھا۔ سماء

search engine

you tube

global version

Tabool ads will show in this div