کراچی پولیس کی کارروائیاں،غیرملکی باشندے سمیت 6 ملزمان گرفتار

Jan 12, 2016

thai boy arrest

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کے دوران غيرملکی باشندے سميت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار میں پولیس نے کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرکےا سلحہ برآمد کرلیا، جبکہ اتحاد ٹاون سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ اورنگی ٹاون میں پولیس نے تھائی باشندہ اسلحہ سميت گرفتار کرليا۔

دوسری جانب رینجرز نے دو ٹارگٹ کلرز لیاقت آباد پولیس کے حوالے کردیئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان امیرعرف میرو اور جاوید عرف کاتھیا کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ سماء

KARACHI OPERATION

TARGET KILLERS

political party

rangers raids

Tabool ads will show in this div